joomla templates

الحق المبین

ramazan Pfahm-ul-quranl

اسلام علیکم

حضور اکرم صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی میں ایک پیشین گوی کی تھی کہ پچھلی امتوں میں بہتر(۷۲) فرقے آے تھے اور میری امت میں تہتر(۷۳) ہوں گے اور ایک فرقہ جنت میں جائے گا۔ حضور اکرم صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی وفات کے کچھ عرصہ بعد ہی مختلف فتنے اور فرقے پیدا ہونا شروع ہو گئے ۔ انگریز نے اپنے دور میں جہاں قادیانیت اور منکرین حدیث جیسے فتنے کو جنم دیا وہیں ایک فتنہ غیر مقلدیت کا بھی تھا۔ انگریزی دور سے پہلے نہ تو انکی کوی مسجد تھی، نہ قبر اور نہ ہی کوی تفسیر یا شروحات حدیث پر کوی کتاب۔ اس فتنے کا مقصد صرف اور صرف خطے میں موجود احناف کے خلاف کام کرنا تھا جو کہ اب تک جاری ہے ، اس کام کو کرنے کے لیے انہوں نے انٹرنیٹ پر بھی احناف کے خلاف بہت سے پلیٹ فارم بنا رکھے ہیں ، فتنے کا مقابلہ کرنے کے لیے بہت سے علمی مواد کی ضرورت ہوتی ہے ۔ وقت کی ضرورت یہ تھی کہ اس فتنے کے خلاف ایک ایسی ویب سائٹ بنای جائے جو انٹرنیٹ پر بکھرا ہوا مواد ایک جمع جگہ کر دے اور جو صرف اور صرف اس فتنے کے خلاف مواد رکھے تاکہ تمام لوگ ویب سائٹ کو آسانی سے استعمال کر سکیں ۔

ویب سائٹ کو مکمل اردو رکھا گیا ہے ، اور انشااللہ ویب سائٹ کا زیادہ مواد مکمل یونی کوڈ اردو میں ہو گا ۔ جس سے نہ صرف یوزرز کو ویب سائٹ استعمال کرنے میں آسانی رہے گی بلکہ کے ویب سائٹ کے صفحات بھی جلد لوڈ ہو جائیں گے۔ ویب سائٹ کے مضامین میں جمیل نوری نستعلیق اور عربی ٹائپ سیٹنگ کا استعمال کیا گیا ہے ۔ اسی لیے اگر ویب سائٹ پر موجود کوی مضمون آپکو صحیح نظر نہیں آرہا تو آپکو یہ دو فانٹس اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کرنے کی ضرورت ہے ۔ جمیل نوری نستعلیق ڈانلوڈ کرنے کے لیے یہاں جائیں، اور عربی ٹائپ سیٹنگ ڈاونلوڈ کرنے کے لیے یہاں جائیں،اور ایڈوبی عربی ڈاونلوڈ کرنے کے لیے یہاں جائیں، اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ فانٹس کمپیوٹر میں کیسے استعمال کیے جاتے ہیں تو یہاں جائیں ۔

 

غیر مقلد کی کہانی ان کی اپنی زبانی

غیر مقلد کے جماعتی مؤ رخ مولانا ارشاد شاہجانپوری نے ۱۳۱۹ ھ بمطابق ۱۹۰۰ء میں ایک کتاب لکھی جس کا نام ” الارشاد الیٰ السبیل الرشاد” ہے اس میں تحریر فرماتے ہیں ” کچھ عرصہ سے ہندوستان میں ایک ایسے غیر مانوس مذہب کے لوگ دیکھنے میں آ رہے ہیں جس سے لوگ بالکل نا آشنا ہیں، پچھلے زمانہ میں شاذونادر اس خیال کے لوگ کہیں ہوں تو ہوں مگر اس کثرت سے دیکھنے میں نہیں آئے بلکہ ان کا نام بھی ابھی تھوڑے ہی دنوں سے سنا ہے، اپنے آپ کو تو وہ اہلحدیث یا محمدی یا موحد کہتے ہیں مگر مخالف فریق میں ان کا نام غیر مقلد یا وہابی یا لا مذہب لیا جاتا ہے” چونکہ یہ لوگ نماز میں رفع یدین کرتے ہیں یعنی رکوع جاتے وقت اور رکوع سے سر اٹھاتے وقت ہا تھ اٹھاتے ہیں جیسا کہ تحریمہ کے وقت ہا تھ اٹھائے جاتے ہیں، بنگالہ کے لوگ ان کو رفع یدینی بھی کہتے ہیں۔( الارشاد ص ۱۳ مع حاشیہ)۔

Read more: غیر مقلد کی کہانی ان کی اپنی زبانی

ہم انگریز کا الاٹ کردہ لقب اہلحدیث واپس کرتے ہیں

ہم انگریز کا الاٹ کردہ لقب اہلحدیث واپس کرتے ہیں

اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھی

جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی

یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ ہماری جماعت اہلحدیث کا اصل مذہبی نام ”جماعت موحدین“تھا لیکن ہماری مذہبی ترقی سے گھبرا کر مخالفین نے ہمیں ”وہابی“کے بدنام لقب سے مشہور کر دیا۔جسکی وجہ سے اہلحدیث کے سر کردہ لوگوں نے گورنمنٹ برطانیہ کو درخواست دے کر وہابی کے لقب پر پابندی لگوائی اور اہلحدیث لقب الاٹ کرایا۔ اس حقیقت کا خود اکابرین اہلحدیث نے بھی اقرار کیا۔ دیکھئے ماثر صدیقی صفحہ ۳۶۔۲۶۱ حصہ سوئم۔ ترجمان وہابیہ صفحہ ۲۶۔ سیرت ثنائی صفحہ۲۷۳۔ اشاعت سنتہ صفحہ ۴۲ تا صفحہ۶۲۔ شمارہ نمبر۲ جلد ۱۱۔اخبار اہلحدیث امرتسر صفحہ۷،۸ 26جون1908

Read more: ہم انگریز کا الاٹ کردہ لقب اہلحدیث واپس کرتے ہیں

کیا ہر عالم سے مسئلہ معلوم کر کے دین پر عمل کیا جا سکتا ہے؟

 

کیا ہر عالم سے مسئلہ معلوم کر کے دین پر عمل کیا جا سکتا ہے؟

مکرمی ! زید مجدکم

امید کہ مزاج گرامی بخیر ہو گا، زمزم کا گزشتہ شمارہ نمبر ۳ جلد نمبر۵ ملا، پہلی گذارش تو یہ ہے کہ زمزم میں وفیات پر طویل مضامین نہ ہوں تو مناسب ہے، زمزم کے صفحات محدود اور سائز بھی متوسط ہے، اسی وجہ سے اس میں وہی مضامین شائع ہوں جن سے ہم لوگ دینی مسائل میں زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ خدا کا شکر ہے کہ زمزم نے ہماری معلومات میں بہت اضافہ کیا ہے اور بہت سے حقائق جو ہم سے مخفی تھے وہ اجاگر ہو گئے۔

دوسری بات جو عرض کرنی ہے وہ یہ ہے کہ دینی و فقہی معلومات حاصل کرنے اور ان پر عمل کرنے کے لئے یہ کیوں ضروری ہے کہ کسی مذہب خاص ہی کے علماءسے فتوی حاصل کیا جائے ایسا کیوں نہ ہو کہ جو بھی مسائل شرعیہ سے واقف ہے اس سے مسائل معلوم کر کے اس پر عمل کیا جائے، ایسا کرنے میں حرج کیا ہے؟ براہ کرم اس پر روشنی ڈالیں، اگرفوری جواب عنایت ہو جائے تو مہربانی ہو گی۔

 

Read more: کیا ہر عالم سے مسئلہ معلوم کر کے دین پر عمل کیا جا سکتا ہے؟

ننگے سر نماز پڑھنے کا حکم

 

ننگے سر نماز پڑھنے کا حکم اللہ تعالٰی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں دیا :۔

آجکل بہت سارے لوگ غیر مقلدین کی سازشوں اور مکروہ پروپیگنڈے کا شکار ہو کر جہاں اور بہت اعمال بد میں مبتلا ہو چکے ہیں وہاں ننگے سر نماز پڑھنے والا عمل بھی شامل ہے ۔ حالانکہ نہ تو اس طرح نماز پڑھنے کا ثبوت قرآن پاک سے ملتا ہے اور نہ ہی ننگے سر نماز پڑھنے کا حکم رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے دیاہے ، بلکہ نی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے تو پوری زندگی میں ایک دفعہ بھی ننگے سر نماز پڑھنے کا ثبوت نہیں ملتا ، پھر نہ جانے لوگوں نے اس طرح نماز پڑھنے کی عادت کیوں بنا ڈالی ہے۔

Read more: ننگے سر نماز پڑھنے کا حکم

آن لائن مہمان

We have 31 guests and no members online

معلومات

Articles View Hits
22856